Azadi Aik Nemat Hai

Book Name:Azadi Aik Nemat Hai

فرما دی گئی۔

پاکستان اور تحریکِ آزادی

پیارے اسلامی بھائیو! ان آیات کو سامنے رکھ کر ہم اپنے متعلق ذرا غور کریں۔ ابھی چند ہی دِن کے بعد ہمارا بھی یومِ آزادی آنے والا ہے، 14 اگست 1947ء کو اللہ پاک نے ہمیں اپنا آزاد مُلک عَطا فرمایا۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بنی اسرائیل کی آزادی میں اور پاکستان کی آزادی میں زمین آسمان کا فرق ہے، بنی اسرائیل کو فِرْعَون سے آزاد کروانے والے اللہ پاک کے نبی حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام تھے اور پاکستان کی آزادی کے لئے کوشش کرنے والے نبی نہیں تھے بلکہ انبیائے کرام علیہم السَّلَام کے غُلام اور امامُ الانبیا، مَحْبُوْبِ خُدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے ماننے والے تھے، کوئی بھی غیرِ نبی ہر گز ہرگز نبی کے برابر نہیں ہو سکتا، اس لئے بنی اسرائیل کی آزادی میں اور پاکستان کی آزادی میں زمین آسمان کا فرق ہے مگر بنی اسرائیل کی آزادی میں، آزادی کے بعد ان کے کردار میں ہمارے لئے عِبْرت اور نصیحت ہے، اس سے ہمیں پتا چلتا ہے کہ *آزادی کہتے کسے ہیں؟ *آزادی ملنے پر کیا کرنا چاہئے؟ *آزادی ملنے کے بعد زِندگی کا انداز کیسا ہونا چاہئے؟

ذرا پاکستان کی تاریخِ آزادی پر نظر ڈالئے! 1857ء میں آزادی کے لئے پہلی اجتماعی اور مُنَظَّم کوشش کی گئی، اس آزادی کے لئے سب سے پہلے جنہوں نے آواز اُٹھائی وہ تھے: بہت بڑے عاشِقِ رسول، ماہِر عالِمِ دِین حضرت عَلَّامہ فَضْلِ حق خیر آبادی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ، آزادی کی اس پہلی کوشش میں تقریباً 22 ہزار عُلَمائے کرام شہید ہوئے۔([1])


 

 



[1]...تحریکِ آزادی1857ءمیں علماکا مجاہدانہ کردار، صفحہ:27و 29ملتقطاً۔