Dil Ki Sakhti

Book Name:Dil Ki Sakhti

کام سراَنْجام دیں کہ  جو  دل میں نرمی پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں ۔آئیے! ان میں سے چند علاج  سنتے ہیں  ۔

خوفِ خدا پیدا کیجئے !

دل کو نرم کرنے  والے   کاموں  میں سے ایک  یہ بھی ہے کہ قرآنِ پاک کی زِیادہ سے زِیادہ تلاوت کی جائے  اور جن آیاتِ مبارکہ  میں عذابِ الٰہی کا بیان ہے،ان پر غور وفکر کیاجائے،اِنْ شَآءَاللہ  اس کی برکت سے دل میں خوفِ خدا پیدا ہوگا اور دل  بھی نرم  ہوگا۔جیساکہ پارہ23،سُوْرَۃُالزُّمَر،آیت نمبر23میں ارشاد ِباری تعالیٰ ہے :

اَللّٰهُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِیْثِ كِتٰبًا مُّتَشَابِهًا مَّثَانِیَ ﳓ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُوْدُ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْۚ-ثُمَّ تَلِیْنُ جُلُوْدُهُمْ وَ قُلُوْبُهُمْ اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِؕ- (پ23،زمر:23)

تَرْجَمَۂ کنز العرفان:اللہنے سب سے اچھی کتاب اُتاری  کہ ساری ایک جیسی ہے بار بار دہرائی جاتی ہے اس سے اُن لوگوں کے بدن پر بال کھڑے ہوتے ہیں جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں پھر ان کی کھالیں اور دل اللہ کی یاد کی طرف نرم پڑجاتے ہیں

صراط الجنان  جلد 8 ص 455میں ہے: حضرت قتادہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے فرمایا کہ یہ اولیاء اللہ کی صفت ہے کہ ذکر الٰہی سے اُن کے بال کھڑے ہوتے جسم لرزتے ہیں اور دل چین پاتے ہیں۔([1])

اللہ تعالی سے دعا کہ ہمیں بھی اپنا حقیقی خوف نصیب کرے۔حضرت عباس رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے روایت ہے رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا جب اللہ تعالی کے خوف سے بندے کے بال کھڑے ہوجائیں تو اس کے گناہ اس طرح جھڑتے ہیں جس طرح خشک درخت سے اس


 

 



[1]...خازن،الزمر، 4 /53۔54، تحت الایۃ:23، ملخصا۔