Book Name:Dil Ki Sakhti
فکرکرنے سے اِنْ شَآءَ اللہ دل میں نرمی پیداہوگی جیساکہ نبیِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانسے اِرْشاد فرمایا: میں نے تمہیں زیارتِ قُبور سے منع کِیا تھا لیکن اب تم قبروں کی زِیارت کِیاکرو، کہ یہ دل کو نرم کرتی، آنکھوں سے آنسوؤں کو نکالتی اور آخرت کی یاد دلاتی ہے۔(المستدرک،کتاب الجنائز،۱/۷۱۰، الحدیث:۱۴۳۳)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!دل کی سختی کا علاج کرنے، نیکیوں کا جذبہ پانے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن بنانے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔ ”72نیک اعمال“ پر عمل اور عاشقان رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سفر کیجئے۔ شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ ”72 نیک اعمال“ میں سے ایک نیک عمل نمبر 10 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے کانوں کو گناہوں یعنی غیبت، گانے باجوں، بری اور گندی باتوں، موبائل کی میوزیکل ٹیون، کالر ٹیون وغیرہ وغیرہ سننے سے بچایا؟یہ ایسا نیک عمل ہے کہ اس پر اگر ہم عمل کرنے والے بن جائیں تو بہت سے گناہوں سے بچ جائیں گے۔اللہ پاک ہمیں نیک اعمال پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی 80 سے زائد شعبہ جات میں دینی کام کررہی ہے، ان شعبہ جات میں ایک ’’شعبہ خدام المساجد ‘‘بھی ہے۔اس