Dil Ki Sakhti

Book Name:Dil Ki Sakhti

کے پتے جھڑتے ہیں۔([1])

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                     صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

اچھی صحبت اختیار کرنا:

پیارے اسلامی بھائیو!دل میں نرمی پیدا کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ  بُرے لوگو ں کی  صُحبت سے دُوررہیےاورنیک پرہیزگار لوگوں کی صحبت اختیار کیجئے ۔مُفسر ِشہیرحکیمُ الاُمّت مُفْتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ فرماتے ہیں :”جیسے لوہا نرم ہوکر اَوزار اورسونا نرم ہوکر زیور اورمٹی نرم ہوکر کھیت یا باغ،آٹا نرم ہوکر روٹی وغیرہ بنتے ہیں ایسے ہی انسان دل کا نرم ہوکر ولی،صُوفی،عارف وغیرہ بنتا ہے۔دل کی نرمی اللہ(پاک)کی بڑی نعمت ہے،یہ دل کی نرمی بُزرگوں کی صحبت اور ان کے پاک کلمات سے نصیب ہوتی ہے۔“(مراۃ المناجیح،۷/۲)اورنیک لوگوں کی صُحبت اختیارکرنے کاحکم توخود اللہ پاک نے ارشادفرمایا ہے، چنانچہ   پارہ 11 سُوْرۃُ التَّوْبَۃ  آیت 119میں ارشاد ہوتاہے :

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ كُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ(۱۱۹)

تَرْجَمَۂ کنز العرفان:اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہوجاؤ

 تفسیر صراطُ الجنان  جلد 4 صفحہ 258 پرہے کہ  اِس آیت سے نیک لوگوں کی صحبت میں بیٹھنے کا بھی ثُبوت ملتا ہے کیونکہ ان کے ساتھ ہونے کی ایک صورت ان کی صحبت اختیار کرنا بھی ہے اوران کی صحبت اختیار کرنے کا ایک اَثْر یہ ہوتا ہے کہ ان کی سیرت و کردار اوراچھے اعمال دیکھ کر خُود کو بھی گُناہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کی توفیق مل جاتی


 

 



[1]...شعب الایمان، الحادی عشر  من شعب الایمان،1/491، حدیث:803۔