Book Name:Dil Ki Sakhti
شریف پڑھنا اس سے بھی زیادہ تیزی کے ساتھ گُنَاہوں کو مٹا دیتا ہے اور نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر سلام بھیجنا غلام آزاد کرنے سے اَفْضَل ہے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([2]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!دل کیوں سخت ہوتا ہے؟ دل کی سختی کے کیا کیا نُقصانات ہیں؟ اس کا علاج کس طرح ممکن ہے؟ اِنْ شَآءَ اللہآج کے بیان میں ہم اِس کے مُتَعَلِّق مَدَنی پھول حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، نہایت توجہ سے سُننے کی کوشش کیجئے۔
پیارے اسلامی بھائیو! دل کی سختی ایک ایسا باطنی مرض ہے جس کی وجہ سےقتلِ ناحق