Book Name:Dil Ki Sakhti
شرو ع فرماتے،لہٰذا پہلے سیدھی آنکھ میں سُرمہ لگایئے پھر اُلٹی آنکھ میں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*دنیا و آخرت کی رسوائی سے نجات کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق” دنیا و آخرت کی رسوائی سے نجات کی دعا“ یاد کروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے:
اَللّٰہمَّ اَحْسِنْ عَاقِبَتِی فِی الْاُمُورِ کُلِّھَا وَ اَجِرْنِیْ مِنْ خِزْیِ الدُّنْیَا وَ عَذَابِ الْاَخِرَۃِ (المعجم الکبیر، 2/33، حدیث:1196)
اے اللہ! تمام کاموں میں میرا انجام اچھا کر اور مجھے دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے پناہ عطا فرما۔ (فیضان دعا، ص 316)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)
آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“کرلیجئے۔
(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔
(2)جن نیک اعمال پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔
(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اورآئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔
(4)گناہوں سے بچانے والے کسی نیک عمل پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو تَوبہ و استغفار کے ساتھ