Dil Ki Sakhti

Book Name:Dil Ki Sakhti

اَللّٰهُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِیْثِ كِتٰبًا مُّتَشَابِهًا مَّثَانِیَ ﳓ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُوْدُ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْۚ-ثُمَّ تَلِیْنُ جُلُوْدُهُمْ وَ قُلُوْبُهُمْ اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِؕ- (پ23،زمر:23)

تَرْجَمَۂ کنز العرفان:اللہنے سب سے اچھی کتاب اُتاری  کہ ساری ایک جیسی ہے بار بار دہرائی جاتی ہے اس سے اُن لوگوں کے بدن پر بال کھڑے ہوتے ہیں جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں پھر ان کی کھالیں اور دل اللہ کی یاد کی طرف نرم پڑجاتے ہیں

صراط الجنان  جلد 8 ص 455میں ہے: حضرت قتادہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے فرمایا کہ یہ اولیاء اللہ کی صفت ہے کہ ذکر الٰہی سے اُن کے بال کھڑے ہوتے جسم لرزتے ہیں اور دل چین پاتے ہیں۔([1])

اللہ تعالی سے دعا کہ ہمیں بھی اپنا حقیقی خوف نصیب کرے۔حضرت عباس رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے روایت ہے رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا جب اللہ تعالی کے خوف سے بندے کے بال کھڑے ہوجائیں تو اس کے گناہ اس طرح جھڑتے ہیں جس طرح خشک درخت سے اس کے پتے جھڑتے ہیں۔([2])

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

اچھی صحبت اختیار کرنا:

پیاری اسلامی بہنو!دل میں نرمی پیدا کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ  بُروں کی  صُحبت سے دُوررہیےاور پرہیزگاروں کی صحبت اختیار کیجئے۔ مُفسر ِشہیرحکیمُ الاُمّت مُفْتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:”جیسے لوہا نرم ہوکر اَوزار اورسونا نرم ہوکر زیور اورمٹی نرم ہوکر کھیت یا باغ،آٹا نرم ہوکر روٹی وغیرہ بنتے ہیں ایسے ہی انسان دل کا نرم ہوکر


 

 



[1]...خازن،الزمر، 4 /53۔54، تحت الایۃ:23، ملخصا۔

[2]...شعب الایمان، الحادی عشر  من شعب الایمان،1/491، حدیث:803۔