Book Name:Dil Ki Sakhti
طریقوں کا خلاصہ پیش خدمت ہے: (1)کبھی دونوں آنکھوں میں تین تین سَلائیاں،(2)کبھی دائیں (سیدھی ) آنکھ میں تین اور بائیں(اُلٹی) میں دو ، (3)تو کبھی دونوں آنکھوں میں دو دو اور پھر آخِر میں ایک سَلائی کو سُرمے والی کر کے اُسی کو باری باری دونوں آنکھوں میں لگایئے۔ (شعب الایمان،فصل فی الکحل، ۵ /۲۱۸، حدیث:۶۴۲۸)*اس طرح کر نے سے اِنْ شَآءَ اللہ تینوں پر عمل ہوتا رہے گا۔* تکریم کے جتنے بھی کام ہوتے سب ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سیدھی جانب سے شرو ع فرماتے،لہٰذا پہلے سیدھی آنکھ میں سُرمہ لگایئے پھر اُلٹی آنکھ میں۔
طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃُ المدینہ کی دوکُتُب،بہارِشریعت حصّہ16(312 صفحات) اور 120صفحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“امیرِاہلِ سنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کے دو رسالے ”101مدنی پھول“اور ”163مدنی پھول “ قیمتاً طلب کیجئے اور اس کا مطالعہ کیجئے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد