Book Name:Dil Ki Sakhti
کے عَمَل سے بہتر ہے۔ ([1])
لہٰذا اپنے حسبِ حال اچھی اچھی نیتیں فرما لیجئے! مثلاً :*رضائے الٰہی کے لئے بیان سُنوں گی*بااَدَب بیٹھوں گی*اِدَھر اُدھر دیکھنے کے بجائے نگاہیں جھکا کر خوب توجہ سے بیان سُنوں گی *بیان سُن کر اس پر عمل کی کوشش کروں گی*بیان کا جتنا حصہ یادرہا، دوسروں تک پہنچا کر عِلْم ِدین پھیلانے کا ثواب کماؤں گی ۔ اِن شاءَ اللہ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری اسلامی بہنو! دل کیوں سخت ہوتا ہے؟ دل کی سختی کے کیا کیا نُقصانات ہیں؟ اس کا علاج کس طرح ممکن ہے؟ اِنْ شَآءَ اللہآج کے بیان میں ہم اِس کے مُتَعَلِّق مَدَنی پھول حاصل کرنے کی کوشش کریں گی، نہایت توجہ سے سُننے کی کوشش کیجئے۔
پیاری اسلامی بہنو! دل کی سختی ایک ایسا باطنی مرض ہے جس کی وجہ سےقتلِ ناحق اور ناجانے کیا کیا گناہ ہوجاتے ہیں ، دل کی سختی کیا ہے؟ آئیے سنئے! چنانچہ
تفسیر”صراطُ الجنان“جلد4صفحہ 370پر ہے:دل کی سختی کا مطلب ہوتا ہے کہ مَوت و آخِرت کو یاد نہ کرنے کے سبب دل ایسا سخت ہوجائے کہ نصیحت دل پر اثر نہ کرے، گناہوں سے رغبت ہوجائے، گناہ کرنے پر کوئی شرمندگی نہ ہو اور توبہ کی طرف توجہ نہ ہو۔(صراط الجنان ،ج۴،ص۳۷۰)
یاد رکھئے!دل کی سختی کا مرض کوئی معمولی بیماری نہیں بلکہ اس قدر تباہ کُن ہے کہ