Sakhawat e Mustafa

Book Name:Sakhawat e Mustafa

(1) :سخاوت کے فضائل پڑھئے!

سَخاوت کے فضائل اوربخل کی مَذمّتوں سےمُتعلِّق احادیثِ مُبارَکہ نیزصحابۂ کرام اور بُزرگانِ دین رَحمۃُ اللہِ علیہم کے واقعات کا مُطالَعہ کیجئے،اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی برکت سے بخل کی عادت چُھوٹ جائے گی اورسَخاوت کا ذِہْن بنے گا۔

(2) :مال کی محبت نکال دیجئے !

اپنے دل سے مال ودولت کی مَحَّبَت کونکال دیجئے، کیونکہ جب تک مال ودولت کی مَحَّبَت دل میں رہے گی، اللہ پاک کی راہ میں دینے کادل نہیں چاہے گا۔حضرتِ سیِّدُناحسن بصری رَحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں، اللہ پاک کی قسم !جو دِرہَم ( یعنی دولت)کی عزّت کرتا ہے، اللہ رَبُّ العزّت اُسے ذِلَّت دیتا ہے۔منقول ہے ، سب سے پہلے دِرہَم و دِینار بنے تو شیطان نے ان کو اُٹھا کر اپنی پیشانی پر رکھا، پھر ان کو چُوما اور بولا ، جس نے ان سے مَحَبَّت کی وہ میرا غلام ہے ۔([1])

(3) :مسلمانوں کی خیرخواہی کیجئے!

اپنے دل میں مُسلمان بھائی کی خیر خواہی کا جذبہ پیدا کیجئے، مثلاً اپنے دوست اَحباب، رِشتہ داروں یا پڑوسیوں کی خَیْریت دریافت کرتے رہئے، ان کے دُکھ دَرْد میں شریک ہوکرحَسبِ اِسْتطاعت ان کی حاجتوں کو پُورا کیجئے۔فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہے:جو کسی مُسلمان کی ایک دُنیوی پریشانی دُور کرے گا، اللہ پاک قیامت کی پریشانیوں میں سے اس کی ایک پریشانی دُورفرمائے گا اور جو تنگدست کے لئے  دنیا میں آسانی مُہیا کرے گا،


 

 



[1]... اِحیا ءُ العُلُوم ج۳ص۲۸۸) آداب طعام،ص۳۶۶۔