Book Name:Sakhawat e Mustafa
* صَدَقہ کا قائم مَقام بلکہ صَدَقہ سے بھی اَفضل ہے۔(جذبُ القلوب، ص۲۲۹)*دُرُود شریف سے مصیبتیں ٹلتی ہیں۔ * بیماریوں سے شِفاء حاصل ہوتی ہے ۔*خوف دُور ہوتاہے۔*ظُلم سے نَجات حاصل ہوتی ہے۔ * دُشمنوں پر فَتْح حاصل ہوتی ہے۔*دُرُود شریف پڑھنے سے قِیامت کی ہولناکیوں سے نَجات حاصل ہوتی ہے۔ *سَکَرَات ِموت میں آسانی ہوتی ہے۔*دُنیا کی تَباہ کارِیوں سے خَلاصی(نَجات) ملتی ہے۔* تنگدستی دُور ہوتی ہے۔* بھولی ہوئی چیزیں یاد آجاتی ہیں۔(جذبُ القلوب، ص۲۲۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق” انگوٹھے چومتے وقت کی دعا “یادکروائی جائےگی۔ دُعایہ ہے:
صَلَی اللہُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللہ ،قُرَّۃُ عَیْنِیْ بِکَ یَا رَسُوْلَ اللہ ،اَللَّہُمَّ مَتِّعْنِیْ بِسَّمْعِ وَالْبَصَرْ
ترجمہ :اے اللہ کے رسول صلی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ آپ پر اللہ پاک رحمت کاملہ نازل فرمائے ۔یا رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ آپ میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں ۔الہی مجھے سننے اور دیکھنے (کی قوت سے )فائدہ اٹھانے والا کر ۔ (خزینۂ رحمت ، ص96)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )