Sakhawat e Mustafa

Book Name:Sakhawat e Mustafa

صَد افسوس!ہماری حالت یہ ہے کہ دُنیا کی مَحَبَّت دل سے کم ہونے کا نام نہیں لیتی اورہر وَقْت دُنیاکی نعمتیں اورآسائشیں بڑھانے ہی کی دُھن ہے ۔

حضرت مجمع انصاری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ ایک بُزرگ کےمُتَعلِّق بیان کرتے ہیں کہ اُنہوں نے فرمایا:  اللہ پاک  کا مجھے دُنیا(کی آسائشوں) سے بچا لینے کا اِحسان، اِس(یعنی دنیا) کی کُشادَگی(مَثَلاً مال و دولت وغیرہ) کی صورت میں ملنے والی نِعمت سے افضل ہے۔ کیونکہ اللہ پاک نے اپنے پیارے نبی  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے لئے دُنیاکو پسند نہیں فرمایا، اِس لئے مجھے وہ نعمتیں جو اللہ پاک نے اپنے نبی  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے لئے پسند فرمائیں،اُن نعمتوں سے زیادہ پیاری ہیں،جو اس نے اپنے نبی( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم) کے لئے ناپسند فرمائیں۔([1]) یادرکھئے! دُنیا کے مال و دولت کی کثرت اور اِس کی خُوب آسائشیں ہونا بے شک نِعمت ہے مگر اِن چیزوں سے بچ کر رہنا یہ بڑی نِعمت ہے۔([2])

دنیا میٹھی سرسبز ہے

رحمتِ عالَم،نُورِ مُجَسَّم   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کافرمان ہے: دُنیا میٹھی سرسبز ہے،جو اس میں حلال طریقے سے مال کماتاہے اورصحیح حُقُوق میں خرچ کرتاہے، اللہ پاک اُس کو ثواب عطافرمائے گا اور اُس کو جنّت میں داخِل فرمائے گااورجو اس میں حرام طریقے سے مال کماتاہے اور اس کوغَیرِ حق میں خرچ کرتاہے، اللہ پاک اس کو دارُ الْھَوَان (یعنی ذِلّت کے


 

 



[1]... شُعَبُ الْاِیمان،جلد: 4، صفحہ: 117، حدیث: 4489مُلَخَّصاً ۔

[2]... نیکی کی دعوت،صفحہ: 35۔