Sakhawat e Mustafa

Book Name:Sakhawat e Mustafa

جہاں چاہیں تشریف لے جاتے ہیں، زمین وآسمان کی سلطنت میں تَصَرُّف فرماتے ہیں۔ رَسُوْلُاللہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم فرماتے ہیں: اَلْاَنْبِیَاءُ اَحْیَاءٌ فِیْ قُبُوْرِھِمْ یُصَلُّوْن یعنی حضراتِ انبیا عَلَیْہمُ السَّلام اپنے مزارات میں زِندہ ہیں اور نماز اَدافرماتے ہیں۔([1])  جبکہ ایک اورحدیثِ پاک میں ہے:اِنَّ  اللہ  حَرَّمَ عَلَی الْاَرْضِ اَنْ تَا کُلَ  اَجْسَادَ الْاَنْبِیَاءِ فَنَبِیُّ  اللہ  ِحَیٌّ یُرْزَقُ۔یعنی بے شک اللہ پاک نے زمین پر انبیائے کِرام عَلَیْہمُ السَّلام کے جسموں کو کھانا حرام فرما دیا ہے، اللہ پاک کے نبی عَلَیْہمُ السَّلام زِنْدہ ہیں اور ان کو روزی بھی دی جاتی ہے۔([2])  جبکہ  علامہ امام جلالُ الدِّین سیوطی رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: حضراتِ انبیائے کرام عَلَیْہمُ السَّلام کےلئے مَزارات سے باہر جانے اور آسمانوں اور زمین میں تَصرُّف کی اِجازت ہوتی ہے۔([3])

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کردہ اَحادیثِ طیّبہ اور عُلَمائے کرام کی تَصْرِیْحات سے معلوم ہوا کہ ہمارے آقا   ؟صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم اور دیگر تمام انبیا عَلَیْہمُ السَّلام اپنے اپنے مزارات میں نہ صرف حیات ہیں، بلکہ انہیں رِزْق بھی دیا جاتا ہے، جہاں بھر میں تشریف لے جاتے اور زمین  و آسمان کی سلطنت میں تَصَرُّف بھی فرماتےہیں۔

سخاوت کی دولت پانے کا ذہن کس طرح بنائیں ؟

پیارے اسلامی بھائیو! اگر ہم بھی سَخاوت کی عادت اَپنانا چاہتے ہیں تو آیئے! اس کے مُتَعَلِّق چند مدنی پُھول سُننےکی سعادت حاصل کرتے ہیں۔


 

 



[1]... مجمع الزوائد        باب ذکر الانبیاء علیہم السلام ۸/ ۳۸۶،حدیث: ۱۳۸۱۲ فتاویٰ رضویہ، ۱۴/۶۷۵۔

[2]... ابن ماجہ، کتاب الجنائز، باب ذکر وفاتہ ودفنہ صلّی  اللہ  علیہ وسلم، ج۲، ص۲۹۱، الحدیث ۱۶۳۷۔

[3]... الحاوی للفتاوٰی    رسالہ تنویر الحلک        دارالفکر بیروت        ۲/ ۲۶۳فتاویٰ رضویہ، ج۱۴، ص۶۸۵تا۹۰۔