Sakhawat e Mustafa

Book Name:Sakhawat e Mustafa

رَسُوْلُ اللہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم تیز چلنے والی ہوا سے بھی زیادہ سخاوت فرماتے۔([1])

 کبھی کسی کو خالی نہیں لوٹایا

حضرت جابر بن عبدُا رَضِیَ اللہُ عنہما فرماتے ہیں کہ حُضُور  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے کبھی کسی سائل کو جواب میں لَا (نہیں) کا لفظ نہیں فرمایا۔([2]) ایک بارآپ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کےدربارِ گوہر بار میں70ہزاردِرہم لائے گئے، تو آپ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے وہ درہم ایک چٹائی پر رکھے اور پاس کھڑے ہوکرتقسیم فرمانے لگے۔ کسی سائل کو خالی نہیں لوٹایا، حتّی کہ اس سے فارغ ہو گئے۔([3])

    بعض اوقات ایسا بھی ہو تا کہ نبیِ رحمت،شفیعِ اُمَّت  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کسی  سے کوئی چیز خرید تے ،قیمت اَدا کرنے کے بعدوہ چیز اُسی کو عطافرمادیتے۔ایک بار حضرت  جابر بن عبدُاللہ  رَضِیَ اللہُ عنہ سے آپ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے ایک اُونٹ خریدا،پھر وہی اُونٹ ان کو بطورِتحفہ عنایت فرمادیا۔([4]) اسی طرح اَمِیْرُالْمُوْمِنِیْن حضرت  عُمر فاروق رَضِیَ اللہُ عنہ سے ایک اونٹ کابچہ خریدا ،پھر وہ اُونٹ کا بچہ انہی کے بیٹے  حضرت  عبدُاللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ عنہما کوعطافرمایا۔([5])


 

 



[1]... فیضانِ سنت ،بحوالہ صحیح  بخاری ج۱ص۹حدیث۶۔

[2]... شفاء شریف، جلد: ۱، ص، 111۔

[3]... اخلاق النبى وآدابہ  ،واماماذكرمن جوده وسخائہ،حديث:95،صفحہ: 30،فیہ ذكر سبعين الف درهم ۔

[4]... بخاری ،کتاب البیوع،جلد: 2،صفحہ: 18، حدیث: 2097۔

[5]... بخاری،جلد: 2، صفحہ: 23، حدیث:2115۔