Sakhawat e Mustafa

Book Name:Sakhawat e Mustafa

ہمیں بھی چاہئے کہ ہم دِل کھول کر راہِ خُدا میں خرچ کیا کریں۔  اپنے عطیات دعوتِ اسلامی کو دیجئے! آپ کے چندے یعنی ڈونیشن کو کسی بھی جائِز، دِینی، اِصْلاحی، فلاحی، روحانی، خیر خواہی اور بھلائی کے کاموں میں خرچ کیا جا سکتا ہے۔

ذکرودرود کے مدنی پھول

 پیارے اسلامی بھائیو!بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے آئیے!ذِکرُ و دُرُود کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:(1)فرمایا: اپنے رب کا ذکر کرنے والے اور نہ کرنے والے کی مثال زندہ اور مُردہ کی طرح ہے۔( بخاری، کتاب الدعوات،  ۴/۲۲۰، حدیث:۶۴۰۷)(2)فرمایا:بروزِ قیامت لوگوں میں  سے میرے قریب تر وہ ہوگا جس نے دُنیا میں  مجھ پر زیادہ دُرُودِ پاک پڑھے ہوں گے۔(تِرمِذی، ۲/۲۷، حدیث:۴۸۴ ) *ذکر اللہ ہمیشہ ہی غذاء روحانی ہے ۔*بعض اولیاءاللہ نے تین تین سال تک پانی نہیں پیا مگر زندہ رہے کیسے ذکر اللہ کی برکت ہے۔(مرآۃ المناجیح،۷/۳۲۰ملخصاً) *ذکرُ اللہ کی کثرت کرو،اللہتعالیٰ کے خاص بندے بن جاؤ گے ۔ (اعرابی کے سوالات اور عربی آقا کے جوابات،ص۳)*حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَامکا فرمان ہے:مرغ کہتا ہے: اُذْکُرُوا اللہَ یَا غَافِلِیْن یعنی اے غافلو!اللہ کا ذکر کرو۔(فیض القدیر،۱ /۴۸۸،تحت الحدیث: ۶۹۵) (ایضاً، ص۳۹) * دُرُودِپاک ایسا عمل ہے کہ خود رَبُّ الْعِزَّت  بھی کرتاہے۔(گلدسۃ درود و سلام ،ص۱۷)*اگر کوئی کام ایسا ہے جو اللہ پاک کا بھی ہو، مَلائکہ بھی کرتے ہوں  اور مسلمانوں  کو بھی اُس کا حُکم دیا گیا ہوتو وہ صِرف اور صرف آقائے دوجَہان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپردُرُود بھیجنا ہے۔(گلدسۃ درود و سلام ،ص۲۰)