Book Name:Sakhawat e Mustafa
رکھنے والے غریب اسلامی بھائیوں کوفیضانِ سُنَّت دِلا کر،اپنی دُکان، مارکیٹ،مسجد، محلّے،دَفْتر،کالج وغیرہ میں شیخِ طریقت،امیرِ اَہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےرسائل تقسیم کر کے اپنی رقم راہِ خُدا میں خرچ کرتے ہیں،اللہ پاک اُس کے مال کو بڑھائے گااور اُس کا ثواب 700 گُنا تک بڑھائے گا اور اِسی پر بس نہیں، بلکہ ارشادفرمایا جاتا ہے:
وَ اللّٰهُ یُضٰعِفُ لِمَنْ یَّشَآءُؕ-
ترجمۂ کنزالعرفان: اور اللہ اس سے بھی زیادہ بڑھائے جس کے لیے چاہے۔
آئیے! ترغیب کیلئے نبیِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی سخاوت کے مزید واقعات سُنتے ہیں تاکہ ہمیں بھی دِین کی تَرویج واِشاعت،مَساجدو مَدارس کی خدمت،مُسلمانوں کی مالی مدد اور راہِ خدا میں خرچ کرنے کی رغبت ہو۔
پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے سخاوت کے واقعات
غزوۂ حُنین میں نبیِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےاس قدرکثرت سے سَخاوت فرمائی جس کا اَندازہ نہیں لگایاجاسکتا۔آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے اَعراب (دیہات میں رہنے والوں ) میں بہت ساروں کو ,100100 اُونٹ عطا فرمائے۔([1])
حضرت صفوان بن اُمَیّہ رَضِیَ اللہُ عنہ نے(اسلام لانے سے پہلے غزوۂ حُنین کے موقع پر) بکریوں کا سُوال کیا،جن سے دوپہاڑ وں کا درمیانی جنگل بھراہوا تھا،آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے وہ سب ان کو دے دِیں۔ اُنہوں نے اپنی قوم میں جا کر کہا:اے میری قوم ! تم اسلام