Book Name:Sakhawat e Mustafa
شَخْص وہ ہوگا جس نے تم میں سے مجھ پر دُنیا میں بکثرت دُرُود شریف پڑھے ہوں گے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([2]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی سَخَاوت
حضرت عبدُ اللہ ہَوزَنی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: مجھے مُؤذن ِرسول حضرت بلال رَضِیَ اللہُ عنہ سے ملاقات کا شرف حاصِل ہوا تو میں نے ان سےرَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے خرچ کے بارے میں پُوچھا، انہوں نے بتایا کہ رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے پاس جوکچھ(مال) ہوتا، اسے خرچ کرنے کی ذِمَّہ داری میری ہوتی تھی۔ جب کوئی بے لباس مُسلمان آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے پاس آتاتو آپ مجھے حکم فرماتے اور میں کسی سے قَرض لیتااورچادرخرید