Book Name:Sakhawat e Mustafa
اللہ پاک دُنیا وآخرت میں اس کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے گا اور جو دُنیا میں کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرے گا، اللہ پاک دُنیا وآخرت میں اس کی پردہ پوشی فرمائے گا اوربندہ جب تک اپنے (مسلمان) بھائی کی مدد کرتارہتاہے، اللہ پاک بھی اس کی مدد فرماتارہتاہے۔([1])
(4) :دل سےبُغض وکینہ نکال دیجئے !
اپنےدل میں کسی مُسلمان کیلئے بُغْض وکینہ ہوتواسےبھی نکال دیجئے، کیونکہ جب دل میں کسی کی نفرت ہوگی تواس پرخرچ کرنے یا کسی بھی طرح کی ہمدردی کرنے پر دل راضی نہیں ہوگا۔لہٰذابُغْض وکینہ دُورکرنے اورآپس میں مَحَبَّت پیداکرنے کیلئے سلام ومُصافَحہ کرنا بھی مُفید ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے:مُصافَحہ کیا کرو ،کینہ دُور ہوگا اور تُحْفہ دیا کرو ،مَحَبَّت بڑھے گی اور بُغْض دُور ہوگا۔([2])
(5) :دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے!
پیارے اسلامی بھائیو! اگرآپ صدقہ وخیرات کا ذِہْن پاناچاہتے ہیں تودعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجایئے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی برکت سے بخل کی بیماری کے ساتھ ساتھ دیگر بُرائیوں سے بھی چھٹکارہ نصیب ہوگا اورنیک بننے کا جذبہ نصیب ہوگا، ۔
ہم نے اپنے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی سخاوت کا بیان سُنا۔