Ghous e Pak aur Islah e Ummat

Book Name:Ghous e Pak aur Islah e Ummat

کاش! ہمیں بھی یہ سَعَادت ملے، کاش! ہمارا بس ایک ہی مقصد (Purpose) ہو جائے: مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے ( اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!)، پِھر اس مقصد کو لے کر بس ہر وقت سیکھنے، سکھانے، سننے، سنانے، سمجھنے، سمجھانے، نیکیاں کرنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے ہی میں مَصْرُوف رہا کریں۔ گھر ہو، دکان ہو، بازار ہو یا محلہ، سَفَر میں ہوں یا حَضَر میں، فون پر بات ہو یا بِالْمُشَافہ (Face to face) ملاقات ہو، بس ہر وقت نیک بننے اور نیک بنانے ہی کی دُھن سُوار ہو جائے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

نیک بنانے کی مشین بن جائیے!

عاشقِ غوثِ اعظم، شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرْکَاتُہم العالیہ ہمیں سمجھاتے ہوئے لکھتے ہیں: پیارےاسلامی بھائیو!نیکیوں کے حریص بن جایئے،دوسروں کو نَماز ی بنانے کی مُہم تیز سے تیز تر کر دیجئے،جب بھی نَمازِ باجماعت کےلئے مسجِد کی طرف جانے لگیں، دوسروں کو ترغیب دے کر ساتھ لیتے جایئے،جنہیں نَماز نہیں آتی اُنہیں نَماز سکھایئے۔ اگر آپ کے سبب ایک بھی نَمازی بن گیا تو جب تک وہ نَمازیں پڑھتا رہے گا اُس کی ہر ہر نَماز کا آپ کو بھی ثواب ملتا رہے گا، بڑی عمر کے عاشقانِ رسول کے لئے مختلف اوقات  میں مختلف مقامات پر لگنے والے مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہ بالِغان میں داخِلہ (Admission) لے لیجئے، اِس میں خود بھی قرآنِ کریم سیکھئے اور دوسروں کو بھی سکھایئے۔آپ سے سیکھنے والا جب جب تِلاوت کرے گا آپ کو بھی اُس کی تِلاوت کا ثواب ملتا رہے گا۔آپ بھی سنّتوں پر عمل کیجئے اور دوسروں کو بھی عمل پر آمادہ کیجئے۔اگر آپ نے کسی کو ایک سنَّت سکھا دی