Ghous e Pak aur Islah e Ummat

Book Name:Ghous e Pak aur Islah e Ummat

اور تک پہنچائی تو اِس کا ثواب اس پہنچانے والے کو بھی ملے گا اور آپ کو بھی۔اِس طرح اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!آپ کا ثواب بڑھتا ہی چلا جائے گا۔نیکی کی دعوت کا آخِرت میں ملنے والا ثواب بندہ اگر دُنیا ہی میں دیکھ لے تو کوئی لمحہ بیکار (Useless) نہ جانے دے،ہر وَقت ہی نیکی کی دعوت کی دھومیں مچاتا رہے۔([1])

تعلیماتِ غوثِ پاک

پیارے اسلامی بھائیو!حُضُورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ صاحِبِ سلسلہ ہیں یعنی آپ نے سلسلہ عالیہ قادریہ کی بنیاد رکھی اور اس کے اُصُول (Principles) مُقَرَّر فرمائے۔الحمد للہ! حُضُورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی یہ بھی باریک بینی اور دُور اندیشی (Far-sightedness) ہے کہ آپ نے اپنے دور میں معاشرے کی اِصْلاح کی خاطِر جو اُصُول مُقَرَّر فرمائے تھے، آج بھی وہ اُصُول کارآمد (Useful) ہیں، اگر ہم سلسلہ عالیہ قادریہ کے ان بنیادی اُصُولوں کو اپنالیں تو ہمارا معاشرہ ایک مثالی معاشرہ بن سکتا ہے۔ سلسلہ عالیہ قادریہ کے یہ بنیادی اُصُول (Basic Principles) کیا ہیں؟آئیے! ان میں سے چند ایک سنتے ہیں:

(1):مُجاہَدہ

سلسلہ عالیہ قادریہ کا پہلا اُصُول مُجاہَدہ ہے۔اس کا مطلب ہوتا ہے:اپنے آپ کو سدھارنے کے لئے باقاعدہ کوشش کرنا۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

وَ الَّذِیْنَ جَاهَدُوْا فِیْنَا لَنَهْدِیَنَّهُمْ سُبُلَنَاؕ- (پارہ:21،العنکبوت:69)

ترجمہ کنزُ العِرْفان:اور جنہوں نے ہماری راہ میں کوشش کی ضَرُور ہم انہیں اپنے راستے دکھا دیں گے۔


 

 



[1]...نیکی کی دعوت،صفحہ:230-231ملتقطًا۔