Book Name:Ghous e Pak aur Islah e Ummat
ہیں، آپ کا برسوں سے معمول ہے کہ ہر اسلامی مہینے کی 11 وِیں شب کو گیارہویں شریف کی نیاز کا اہتمام فرماتے ہیں اور اس کی ترغیب بھی دِلاتے رہتے ہیں۔ آپ کی خواہش ہے کہ ہر عاشقِ رسول پابندی کے ساتھ ہر ماہ گیارہویں شریف کا اہتمام کیا کرے۔ کاش! ہم عاشقانِ غوثِ پاک کو اس کی توفیق ملے اور ہر ماہ پابندی کے ساتھ گیارہویں شریف کی نیاز دِلانے کا اہتمام کر لیں ۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا مختصر تعارُف
الحمد للہ!شہنشاہِ بغداد،حضورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ مشہور و معروف ہستی ہیں *آپ حسنی حسینی سَیِّد ہیں *آپ کا نامِ پاک: عبدُ القادِر اور کنیت:ابو محمد ہے *مُحْیُ الدِّین (یعنی دِین کو زِندہ کرنے والے) اور غَوْثُ الثَّقَلَین (یعنی جنّوں اور انسانوں کے غوث،مددگار) آپ کے مشہور اَلْقاب ہیں*حضورِ غوثِ پاک،شیخ عبدُ القادِر جِیلانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ 470 ہجری کو جِیلان میں پیدا ہوئے *91 سال اس دُنیا میں تشریف فرما رہے*561 ہجری میں آپ نے دُنیا سے پردہ فرمایا۔
گیارہویں والے پِیر کہنے کا سبب
پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے ہاں عام طَور پر حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو گیارہویں والے پِیر کہتے ہیں، ویسے بھی حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے ایصالِ ثواب کی محافِل کو گیارہویں شریف کہا جاتا ہے۔ اس کے کئی اسباب ہیں، مثلاً *حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا یومِ وِصَال 11 ربیعُ الآخر ہے، اس لئے آپ کو گیارہویں والے پیر کہتے ہیں *حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا سلسلۂ نسب 11 واسطوں سے امام حَسَن مجتبیٰ رَضِیَ اللہُ عنہ تک پہنچتا