Ghous e Pak aur Islah e Ummat

Book Name:Ghous e Pak aur Islah e Ummat

نے کرنا یہ ہے کہ کوئی بھی وقت مُقرر کر کے، روزانہ یہ رسالہ کھولنا ہے، اس کے سوالات پڑھتے جانا ہے اور اس کے نیچے خانوں میں ہاں یا نہ کا نشان لگاتے جانا ہے۔اپنی اِصْلاح کا یہ ایسا بےمثال (Matchless) طریقہ ہے کہ اگر ہم اپنا لیں اور استقامت (Consistency) کے ساتھ اس پر عمل کرتے رہیں تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! سالوں یا مہینوں میں نہیں بلکہ دِنوں میں ہمارے اندر تبدیلی آنا شروع ہو جائے گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

(2): تَوَکُّل

پیارے اسلامی بھائیو!سلسلہ عالیہ قادریہ کا دوسرا اَہَم بنیادی اُصُول تَوَکُّل ہے۔حُضُورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:تَوَکُّل کی حقیقت (Reality) یہ ہے کہ بندہ اپنے سب کام اللہ پاک کے سپرد کر دے اور دِل سے یہ یقین کر لے کہ قسمت میں تبدیلی نہیں ہو گی،جو قسمت (Destiny) میں لکھ دیا گیا ہے، وہ مل کر رہے گا، جو نہیں لکھا گیا، وہ ہر گز نہیں ملے گا۔ جب بندہ دِل کے یقین کے ساتھ یہ بات جان لے تو اس کا دِل سکون پا جائے گا۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو!یہ بھی بہت اَہَم تعلیم ہے اور اِصْلاحِ معاشرہ کے لئے بڑی اَہَم بنیاد  ہے *تَوَکُّل کی بَرَکت سے بندہ لالچ سے بچ جاتا ہے* حسد (Jealousy) کی بیماری سے نجات ملتی ہے*مال و دولت کی محبّت دِل سے نکلتی ہے *دھوکہ، فریب(Cheating) *جھوٹ (Lying) *چوری چکاری وغیرہ کتنے سارے گُنَاہوں سے بندے کو نجات مل


 

 



[1]...اَلْغُنْیَه ،القسم الخامس التصوف،باب المجاہدۃ و التوکل...الخ،صفحہ:317ملتقطًا۔