Ghous e Pak aur Islah e Ummat

Book Name:Ghous e Pak aur Islah e Ummat

ہے([1]) *آپ کا شجرۂ طریقت (یعنی آپ کے پیر صاحِب، پِھر ان کے پِیر صاحِب، پِھر اُن  کے پِیر  صاحِب یوں جو لڑی ہے، یہ شجرہ شریف بھی) 11 واسطوں سے حضرت علی المرتضیٰ شیرِ خُدا رَضِیَ اللہُ عنہ تک پہنچتا ہے *حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اپنی کتاب جَاء َالْحَق میں اس کا ایک اور بہت پیارا اور ایمان افروز سبب لکھا ہے۔ لکھتے ہیں: حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ 12 وِیں شریف یعنی سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا میلاد شریف بہت پابندی سے کیا کرتے تھے، ایک روز رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم خواب میں تشریف لائے اور فرمایا: عَبدُ القادِر! تم نے ہمیں 12 وِیں سے یاد کیا، ہم تمہیں 11 وِیں دیتے ہیں۔ چونکہ یہ سرکاری عطیہ ہے، اس لئے تمام دُنیا میں پھیل گیا۔  الحمدللہ! صدیاں گزر جانے کے بعد بھی اب تک غُلامانِ غوثِ اعظم ربیع الآخر میں خصوصاً اور اس کے عِلاوہ ہر اسلامی مہینے کی 11 تاریخ کو ذوق و شوق کے ساتھ 11 وِیں شریف کا اہتمام کرتے ہیں۔ ([2])

غوثِ پاک اور اِصْلاحِ اُمّت

پیارے اسلامی بھائیو! آئیے! حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی تعلیمات اور آپ کی دِینی خدمات کے تعلق سے کچھ باتیں سننے کی سَعادت حاصِل کرتے ہیں:

بیٹا! تم بے وُضُو تھے

شیخ اَبُو الْفَرَج رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ عاشِقِ غوثِ پاک ہیں، آپ کو حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا


 

 



[1]... زبدة  الآثار، ذکر نسبہ وصفتہ، صفحہ:35-36۔

[2]... جاء  الحق،صفحہ:220خلاصۃً۔