Ghous e Pak aur Islah e Ummat

Book Name:Ghous e Pak aur Islah e Ummat

ثابِت ہے۔ صحابئ رسول حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: میں نے بارگاہِ رسالت میں عرض کیا: ہم اپنے فوت شدگان کے لئے دُعائیں اور ان کی طرف سے صدقہ و خیرات وغیرہ کرتے ہیں، کیا یہ چیزیں اُن کو پہنچتی ہیں؟ پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: بے شک یہ چیزیں فوت شدگان کو پہنچتی ہیں وَ یَفْرَحُوْن بِہٖ کَمَا یَفْرَحُ اَحَدُکُمْ بِالْہَدْیَۃِ یعنی جیسے تم تحفہ ملنے سے خوش ہوتے ہو، ایسے ہی فوت شدگان اس (ایصالِ ثواب) سے خُوش ہوتے ہیں۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! اے عاشقانِ غوثِ پاک! ہم گیارہویں شریف کا اہتمام کریں، حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے لئے ایصالِ ثواب کریں، اس سے غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ ہم سے خوش ہو جائیں تو ہمیں اَور کیا چاہئے...!!

مفسرِقرآن، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: اگر ہر چاند کی گیارہویں شب کو مُقَرَّر پیسوں کی شیرینی مسلمان کی دُکان سے خرید کر پابندی سے گیارہویں کی فاتحہ دیا کرے تو رزق میں بہت ہی بَرَکت ہو گی اور اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! کبھی پریشان حال نہ ہو گا۔ خود میں اس کا پابند ہوں اور اللہ پاک کے فضل سے اس کی بےشمار خوبیاں پاتا ہوں۔([2])  

الحمد للہ! عاشقِ غوثِ پاک شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے مُرید بھی ہیں اور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے بےپناہ محبّت بھی رکھتے


 

 



[1]...عمدۃ القاری، کتاب الجنائز، باب موت الفجاۃ ...الخ، جلد:6، صفحہ:305، تحت الحدیث:1388۔

[2]...اسلامی زندگی، صفحہ:132خلاصۃً۔