Book Name:Ghous e Pak aur Islah e Ummat
نمازی،نمازی بن گئے بلکہ نمازیں پڑھانے والے یعنی اِمام بن گئے *ہزاروں عالِم بن گئے *مُفتی بن گئے *حافظ بن گئے *گھر میں دینی ماحول بن گیا *داڑھیاں آگئیں *عمامے سج گئے *مدینے کی محبت نصیب ہو گئی *حج کی رَغبت ہوئی *کئی حاجی بن گئے *نعتیں پڑھنے کا *نعتیں سُننے کا ذوق و شوق نصیب ہوا *عشقِ رسول مِلا *اعلیٰ حضرت کا تعارف ہوا *غوثِ پاک کاتعارف ہوا۔اِسی طرح اگرہم غورکرتے جائیں توایسی سینکڑوں مثالیں ہوں گی کہ جو امیرِ اہلسنّت کامُریدہونے کی برکت سے نصیب ہوئیں۔الغرض مُرید ہونے کی برکت سے انسان دنیا و آخرت میں سعادت مند ہوجاتا ہے۔
اللہ کریم ہم سب کو امیراہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی اور آپ کے صدقے میں حضور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی سچی پکی غلامی نصیب فرمائے اور ہمارا خاتمہ ایمان پر فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔