Book Name:Ghous e Pak aur Islah e Ummat
زمانۂ مُبارَک نصیب ہوا،زیارت کا بھی شَرَف مِلا اور حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی عقیدت و محبت بھی عطا ہوئی۔ شیخ ابُو الْفَرَج رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ مجھے حُضُور غوثِ پاک شیخ عَبْدُالقَادِر جیلانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے مدرسے کے قریب سے گزرنے کی سَعَادت ملی، یہ عصر کی نماز کا وقت تھا اور وہاں مسجد میں تکبیر کہی جا رہی تھی، میں نے موقع غنیمت سمجھا کہ ایک تو نمازِ عصر باجماعت پڑھ لوں گا اور ساتھ ہی حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی زیارت بھی نصیب ہو جائے گی، چنانچہ میں جلدی سے مسجد میں داخِل ہوا، میرا خیال تھا کہ میں باوُضُو ہوں، چنانچہ میں جلدی سے جماعت میں شامِل ہو گیا،حُضُور غوثِ پاک شیخ عَبْدُالقَادِر جیلانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی اقتدا میں نماز پڑھی، جب نماز سے فارِغ ہوئے تو دِلوں کے حال سے باخبر، بُھولے بھٹکوں کے رَہبر حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ میری طرف مُتَوَجّہ ہوئے اور فرمایا: اَیْ بُنَیَّ! اے بیٹے! اَلْغَفْلَۃُ شَامِلَةٌ لَّکَ غفلت (Heedlessness)نے تمہیں گھیر لیا، قَدْ صَلَّیْتَ عَلیٰ غَیْرِ وُضُوْءٍ تم نے بغیر وُضُو کئے ہی نماز پڑھ لی ہے۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو!کیا شان ہے میرے پِیر، پِیروں کے پِیر، پِیر دستگیر حُضُور غوثِ اعظم شیخ عَبْدُالقَادِر جیلانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی...!! شیخ اَبُو الْفَرَج رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے غلطی سے بےوُضو نماز پڑھ لی تھی، حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اپنے عِلْمِ باطِن اور نُورِ بصیرت سے جان لیا کہ انہوں نے بغیر وُضُو کے نماز پڑھ لی ہے۔ یہ اَوْلیائے کِرام کی بلند شانیں ہیں، اللہ پاک اپنے نبیوں کے صدقے میں انہیں بھی چھپی باتوں کا عِلْم عطا فرماتا ہے۔حدیثِ پاک میں