Book Name:Ghous e Pak aur Islah e Ummat
تو اب وہ جب جب اُس سنَّت پر عمل کرے گا آپ کو بھی اُس سنَّت پر عمل کرنے والے کی طرح ثواب ملتا رہے گا۔ عَلاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت اور مَدَنی قافِلوں میں سنّتوں بھرے سفر کے ذَرِیعے اپنی اور دوسروں کی اصلاح کی زور دار مُہم چلا کر مسلمانوں کو نیک بنانے کی مشین بن جایئے،اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!ثواب کا انبار لگ جائے گا اور دونوں جہانوں میں بیڑا پار ہو جائے گا۔
حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت امام اَبُوْ حَامِد محمد بن محمد بن محمد غزالی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: ایک بار حضرت مُوسیٰ کلیمُ اللہ عَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام نے بارگاہِ خُداوندی میں عرض کی: یااللہ!جو اپنے بھائی کو بلا کر اسے نیکی کا حُکم کرے اور بُرائی سے روکے۔اُس کی جَزا کیا ہے؟اللہ پاک نے اِرشاد فرمایا:میں اُس کے ہر کلمے کے بدلے ایک ایک سال کی عبادت کا ثواب لکھتا ہوں اور اُسے جہنم کی سزا دینے میں مجھے حَیا آتی ہے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ!اگر آپ کسی کو نیکی کی دعوت دیں گے تو ایک ایک کلمے(لفظ،قول یا بات) کے بدلے ایک ایک سال کی عبادت کا ثواب پائیں گے،فرض کیجئے! آپ نے کسی دن مسجِد میں صرف ایک اسلامی بھائی کے سامنےفَیضانِ سنّت سے دَرس دیا اور اُس میں 2 صَفحات پڑھ کر سنائے،اب اگر ان میں 20 باتیں نیکی و بھلائی کی بیان ہوئیں تو درس سننے والا وہ اسلامی بھائی ان پر عمل کرے یا نہ کرے آپ کے نامۂ اعمال میں اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! 20 سال کی عِبادت کا ثواب لکھا جائے گا اور اگر آپ سے درس سُن کر اُس اسلامی بھائی نے عمل کرنا شُروع کر دیا تو وہ جب تک عمل کرتا رہے گا آپ کو بھی برابر اس عمل کرنے والے جتنا ثواب ملتا رہے گا اور اگر اس نے آپ کے درس سے سیکھی ہوئی کوئی سنَّت کسی