Book Name:Ghous e Pak aur Islah e Ummat
معلوم ہوا؛ جو دُرست رستے پر آنے کے لئے، اللہ پاک کا قرب پانے کے لئے ، گُنَاہ چھوڑنے، بُری عادتوں سے پیچھا چھڑانے کے لئے سچّی کوشش کرے،اللہ پاک اسے دُرست راستے کی ہدایت نصیب فرما دیتا ہے۔
اسی لئے حُضُورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اپنے سلسلہ عالیہ قادریہ کی بنیاد مُجاہَدہ پر رکھی ہے،گویا اپنی تعلیمات (Teachings) کے ذریعے ہمیں یہ سکھا رہے ہیں کہ لوگو! صِرْف باتیں کرتے رہنے سے کچھ نہیں ہو گا بلکہ ہم میں سے ہر ایک پر یہ لازِم ہے کہ ہم اِنْصاف کے ساتھ اپنے اندر جھانکیں،اپنی بُرائیاں،اپنے گُنَاہ،اپنی بُری عادات کو خُود دیکھیں،پِھر اُن برائیوں اور بُری عادتوں کو ختم کر کے ان کی جگہ اچھی عادات اپنانے کی بھرپُور کوشش کریں، جب معاشرے کا ہر فرد یہ کوشش (Effort) شروع کر دے گا تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! سدھار آنا شروع ہو جائے گا، اس کی بَرَکت سے پُورا معاشرہ سدھر کر ایک مثالی معاشرہ بن جائے گا۔
پیارے اسلامی بھائیو!اس لئے ہم سب کو چاہئے کہ آج ہی سے ہم مُجَاہَدہ شروع کریں۔ یہ کیسے ہو گا؟ آئیے! حُضُورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا ایک پُر اَثَر بیان سنتے ہیں:
11 رجب، 545 ہجری، پِیر کا دِن اور صبح کا وقت تھا، حُضُورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے بیان کرتے ہوئے فرمایا:اے شخص! اگر کامیابی (Success) چاہتے ہو تو اپنے نفس کی مُخالَفت اور اپنے رَبّ کی اطاعت کرو!اپنے نفس کو مُجاہدے کے ذریعے پگھلا دو! ایسا کرو گے تو