Book Name:Wah Kya Baat Ghous e Azam Ki
مَنْقُول ہے:جو کسی مالدارکی اِس کے مالدار ہونےکےسبب آؤ بھگت کرے،اُس کا دوتہائی (2/3) دِین جاتا رہا۔(کَشْفُ الْخِفاء ،۲ / ۲۱۵،رقم: ۲۴۴۲)
اےعاشقانِ غوث ِاعظم!ہمیں چاہئےکہ دنیاوی مالداروں کی خوشامدوچاپلوسی کرنے اورجگہ جگہ ان کی جھوٹی تعریفوں کے پُل باندھنےکے بجائے ان کو نیکی کی دعوت اور فکرِآخرت کا ذہن دیں ،نیکی کی دعوت کی برکت سے اللہ پاک نے چاہاتوہمارے معاشرے (Socity) سے بُرائیاں ختم ہونا شروع ہوجائیں گی، ہر طرف نیکیوں کی بہاریں ہوں گی ،ہمارا معاشرہ ، ہماری گلی محلہ اور ہرگھر اَمن کا گہوارہ بننا شروع ہوجائےگا،ہرطرفسُنّتوں کی بہاریںآجائیں گی،نفرتوں کی دِیواریں محبّتوں کی فضاؤں میں تبدیل ہونا شروع ہو جائیں گی،کئی کئی سالوں سے بچھڑے ہوئے دوست احباب اور خاندان آپس میں مِل جائیں گے، رُوٹھے ہوئے مَان جائیں گے، گناہ کرنے والے نیکیاں کرنےوالے بن جائیں گے، نمازیں قضا کرنے والے نمازوں کے پابند بن جائیں گے، ہر گھر سے تلاوتِ قرآن کی آوازیں آنےلگیں گی، گناہوں کوپھیلانے والے نیکی کی دعوت دینے والے بن جائیں گے۔
پیارےاسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی مسجد بھرو تحریک ہے اور چاہتی ہے کہ کسی طرح اُمَّتِ مُسلمہ کا بچّہ بچّہ پکا نَمازی بن جائے۔آئیے! ہم سب مل جُل کراس نیک کام میں دعوتِ اسلامی کے ساتھ تَعاوُن کریں،خُود بھی نمازِ باجَماعت کی پابندی کریں اوردوسروں کو نَمازی بنانے کی مُہم بھی تیز سے تیز تَر کر دیں،جب بھی نَمازِ باجماعت کیلئے مسجِد جانے لگیں،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 72 نیک اعمال میں سے نیک عمل نمبر 3پر عمل کی نیّت سےدُوسروں کوباجماعت نماز کی ترغیب دِلاکر