Book Name:Wah Kya Baat Ghous e Azam Ki
ساتھ لیتے جایئے۔ نیک عمل نمبر 3 یہ کہ کیا آج آپ نے گھر ، بازار، مارکیٹ وغیرہ جہاں بھی تھے وہاں نماز کے اوقات میں نماز پڑھنے سے قبل نماز کی دعوت دی؟( کاش پانچوں نمازوں میں کسی ایک کو اپنے ساتھ مسجد لیتے جائیں)
اگر ہم میں سے ہرایک نمازی اسلامی بھائی نیک عمل نمبر 3 کا عامل بن جائے تو وہ دن دُور نہیں کہ جب ہماری مَساجدمیں نمازیوں کی بہار یں آجائیں گی۔اِنْ شَآءَ اللہ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےاسلامی بھائی!ہمارےغوث ِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ زہد و تقویٰ، قناعت پسندی، پرہیزگاری اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے ساتھ ساتھ غَرِیبوں،تنگدَسْتوں اور حاجت مندوں کی مدد کرنے جیسے وصف میں بھی اپنی مثال آپ تھے ، غریبوں،تنگدستوں اور حاجت مندوں کے مسائل حل کرنے کاجَذبہ بھی آپرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے پاکیزہ کِردار کاحِصَّہ تھا،آپ کبھی کسی سائِل کا سُوَال رَدّ نہ فرماتے، کبھی کسی حاجت مند کو خالی واپس نہ لوٹاتے بلکہ یوں فرماتے تھے:مىں نےتمام اَعمال کى تَفْتِیْش کى،اُن مىں کھانا کِھلانے سےاَفْضل کوئى عَمَل نہ پاىا۔ کاش! مىرے ہاتھ مىں ہوتا کہ بُھوکوں کو کھانا کِھلاتا۔(قلائد الجواہر ،ص۳۷)
شَیْخ عبدُاللہجبائیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ بیان کرتےہیں:ایک مرتبہ حُضُورغو ثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہنے مجھ سے ارشادفرمایا کہ میرے نزدیک بُھوکوں کوکھانا کھلانا اورلوگوں سے حُسنِ اخلاق کے ساتھ پیش آنا کامل اور زیادہ فضیلت والےاعمال ہیں۔پھرارشادفرمایا:میرے ہاتھ میں پیسہ نہیں ٹھہرتا، اگر صُبح کو میرے پاس ہزار (1000)دِینار آئیں تو شام تک ان میں سےایک پیسہ بھی نہ بچےکہ غریبوں اور