Book Name:Wah Kya Baat Ghous e Azam Ki
دُرُودِ پاک پڑھتا ہے۔(کنزالعمال ،کتاب الاذکار،۱/۲۵۰،حدیث:۲۱۷۴)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارےاسلامى بھائىو! ماہِ ربِیْعُ الاۤخر جاری و ساری ہے۔یہ وہ مبارک مہینا ہےکہ جس کی11تاریخ کو، پیرانِ پیر،روشن ضمیر، حضرت شیخ عبدُالقادرجیلانیرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکاعُرس مبارک منایاجاتاہے،جس کوعاشقانِ غوثِ اعظم بڑی گیارہویں شریف بھی کہتےہیں،اسی مُناسَبت سےآج ہم اُس مُقَدَّس ہَسْتِی کاذِکْرِخَیر،فضائل وکرامات،اوصاف اورمختصر تعارف(Introduction) سُنیں گے،جِنہیں دُنیا”غَوْثِ اَعْظَم“کےلقب سےجانتی ہے۔اللہکرے کہ ہم سارا بیان دلجمعی اور اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ سننےکی سعادت حاصل کر لیں۔
آئیے !سب سے پہلےحُضُور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی علمی شان پر ایک ایمان افروز واقعہ سنتے ہیں،چنانچہ