Wah Kya Baat Ghous e Azam Ki

Book Name:Wah Kya Baat Ghous e Azam Ki

ہے،ان گائےبکرىوں نےبچے دىئے اور وہ بڑے ہوگئے ، ىہ اِنہی سے ہے۔

(بھجۃالاسرار، ذکر شی من شرائف اخلاقہ،ص۱۹۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیعت   ہونے کے چند اہم مسائل وآداب

 پیارے اسلامی بھائیو!بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے بیعت ہونے کے بارے میں چند اہم آداب بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں:*دنیا میں کسی صالح کو اپنا امام بنالیناچاہئے،شَرِیْعَت میں تقلید کرکے اورطریقت میں بَیْعَت کرکےتاکہ حَشْراچھوں کےساتھ ہو۔(آدابِ مرشد کامل،ص۱۳)*ایمان کی حفاظت کا ایک ذریعہ کسی مرشِدِ کامل سےمُریدہونا بھی ہے۔ (آداب مرشد کامل،ص۱۲)*حضور غوثِ پاکرَحمۃُ اللہ علیہ کا مُرید بننے میں ایمان کے تحفظ ،مرنے سے پہلے توبہ کی توفیق، جہنم سے آزادی اور جنت میں داخلے جیسےعظیم منافع موجود ہیں۔(فکر مدینہ ،ص۱۶۱)

( اعلان :)

بیعت کے بقیہ آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے،لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسُنَّتوں بھرےاجتماع

میں پڑھےجانے والے6دُرودِ پاک اور2دُعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اللہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ