Book Name:Wah Kya Baat Ghous e Azam Ki
نماز دُرست کرسکیں۔
پیارےاسلامی بھائیو!ہمیں چاہئےکہ نہ صرف خودتلاوت قرآن کی عادت (Habit) بنائیں، بلکہ اپنےگھر والوں،دوست احباب اوردیگرمسلمانوں کو بھی تلاوت ِ قرآن کرنے کی دعوت دیں، اور صرف پڑھیں نہیں بلکہ قرآنِ پاک کو سمجھیں بھی، اس میں کیا ہے اور ہمیں کیا کرنا چاہیے؟یہ بھی ہمیں معلوم ہونا چاہیے اور اس کے لیے قرآنِ پاک کو تفسیر کے ساتھ پڑھنا ہی فائدے مند ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد
تفسیر صِرَاطُ الْجِنان کا تعارف و خصوصیات
اے عاشقانِ غوثِ اعظم!قرآنِ کریم کو بہتر طریقے سے سمجھنے کیلئے روزانہ نماز ِ فجر کے بعد مَدَنی حلقے میں 3 آیات کی تلاوت، ترجمہ اورمکتبۃ المدینہ کی ”تفسیرصِراط ُالجنان ‘‘ سے ان آیات کی تفسیر سُننے یا سُنانے یا پھر اِنفرادی طورپر پڑھنے کی کوشش کی جائے،اِنْ شَآءَ اللہ اس کی برکت سے کثیر علمِ دِین سیکھنے کا موقع ملےگا۔
آئیے تفسیرصِراطُ الْجِنَان کی چندنمایاں خصوصیات بھی سنتے ہیں: (1)تفسیرصِراطُ الجنان میں قرآنِ پاک کے 2ترجمے دِیے گئے ہیں،ایک اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا کنزالایمان شریف اور دُوسرا ترجمہ آسان اُردو میں کنزُالعرفان کے نام سے دِیا گیا ہے،جو کنزالایمان سے ہی آسان اردو میں ترتیب دیا گیا ہے۔(2)یہ تفسیر خزائنُ العرفان اور تفسیر نورُالعرفان کا فیضان ہے،تفسیر خزائنُ العرفان، خلیفہ اعلیٰ حضرت، مُفتی نعیمُ الدّین مُراد آبادی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی اورتفسیر نورُ العرفان اِن کے خلیفہ، حکیمُ الامّت مفتی احمد یارخان نعیمیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی ہے۔(3)یہ تفسیر نہ زِیادہ طویل ہے نہ ہی بہت مختصر (4)اس میں بہت آسان انداز اختیار کیا گیا ہے تا کہ عام اسلامی بھائی بھی اسے پڑھ اور سمجھ