Book Name:Wah Kya Baat Ghous e Azam Ki
فرمانِ مُصطفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ :جس نےاس دُعا کو3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدر حاصل کرلی۔([1])
لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ،سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم
(خُدائےحَلیم وکریم کےسِواکوئی عِبادت کےلائِق نہیں،اللہپاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے۔)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)،17اکتوبر 2024ء
(1): سنتیں اورآداب سیکھنا:5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):جائزہ:5منٹ، کُل دورانیہ15منٹ
*پیر اُمورِ آخِرت کے لئے بنایا جاتا ہے تاکہ اُس کی راہنمائی اور باطنی توجّہ کی بَرَکت سے مُریداللہ پاک و رسولِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ناراضی والے کاموں سے بچتے ہوئے مَدَنی کام کے مطابق اپنے شب و روز گزارسکیں۔(آدابِ مرشد کامل،ص۱۳)*بذریعہ قاصد یا خط مرید ہو سکتا ہے۔(فتاویٰ رضویہ ، ۲۶/۵۸۵)طرح طرح کی ہزاروں سُنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی دو کتب ” بہارِشریعت“حِصّہ16(312 صفحات ) اور 120صفحات پرمشتمل کتاب”سُنتیں اور آداب“ ھدِيَّةً طلب کیجئےاور اس کامطالعہ فرمائیے،سنتوں کی تربِیَت کاایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سفربھی ہے۔