Book Name:Wah Kya Baat Ghous e Azam Ki
حضرت اَحْمدصاوِیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہبَعض بُزرگوں سےنقل کرتےہیں:اِس دُرُودشریف کو ایک بار پڑھنے سے چھ لاکھ دُرُودشریف پڑھنے کاثواب حاصِل ہوتا ہے۔([1])
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمّدٍکَمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی لَہٗ
ایک دن ایک شَخْص آیا توحُضُورِ اَنْورصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَ سَلَّمَ نے اُسے اپنےاور صِدِّیْقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کےدرمِیان بِٹھا لِیا۔ اِس سےصَحابَۂ کرام رَضِیَ اللہُ عَنْہُم کو تَعَجُّب ہوا کہ یہ کون ذِی مَرتبہ ہے!جب وہ چلا گیا تو سرکار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:یہ جب مُجھ پر دُرُودِ پاک پڑھتا ہے تو یوں پڑھتا ہے ۔([2])
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنۡزِلۡہُ الۡمَقۡعَدَ الۡمُقَرَّبَ عِنۡدَکَ یَوۡمَ الۡقِیَامَۃِ
رسولِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ عالیشان ہے:جو شَخْص یوں دُرودِ پاک پڑھے،اُس کےلئے میری شفاعت واجب ہو جاتی ہے۔([3])
(1) ایک ہزار د ن کی نیکیاں:
جَزَ ی اللہُ عَنَّا مُحَمَّدًا مَّا ھُوَ اَھْلُہٗ
حضرت ابنِ عباسرَضِیَ اللہُ عَنْہُمَاسےرِوایت ہے:سرکارِمدینہصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: اس کوپڑھنے والے کے لئے ستّر فِرِشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔([4])