Book Name:Wah Kya Baat Ghous e Azam Ki
سکیں۔ (5) اعمال کی اِصلا ح کے لیے نئی پیدا ہونے والی مُعاشرتی بُرائیوں کا بھی رد کیا گیا ہے۔ (6) باطنی امراض کے متعلق بھی قدرے تفصیل سے کلام کیا گیا ہے۔(7)والدین،رِشتے داروں، یتیموں، پڑوسیوں وغیرہ کے ساتھ اچھا سلوک کرنے اور صِلہ رِحمی کرنے کے متعلق بھی اِصلاحی مواد موجود ہے۔ (8) عقائدِ اہلسنّت اور معمولاتِ اہلسنّت کو دلائل کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ (9) موقع کی مناسبت سے حضورِ پُرنور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَاور صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان اور اولیائے عِظام کی سِیرت اور واقعات بھی ذِکر کیے گئے ہیں۔ (10) آیات سے حاصل ہونے والے فوائد بھی آسان اور سادہ انداز میں بیان کئے گئے ہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارےاسلامی بھائیو!اَوْلِیائے کرام رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن میں مَحبوبِ سُبحانی، غَوثِ صَمَدانی، عبْدُ القادر جِیلانیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ،اللہ پاک کےوہ اعلیٰ ترین ولی ہیں،جو تمام اَوْلِیا کے سردار ہیں اور اُن کی شخصیت عوام وخواص سبھی کےلئے لائقِ عقیدت و احترام ہے ، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا تعلق اعلیٰ اور عظیمُ الشَّان خاندان سے ہے۔آئیے!آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا مختصر تعارف سنتے ہیں، چنانچہ
سیرتِ غوثِ پاک کی مختصر جھلکیاں
*حضورغَوْثِ اعْظَمْ،شیخ سیدعبْدُالقادرجِیلانیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی ولادتِ باسَعادَت،پہلی رَمَضان 470 ہجری کو بغدادشریف کے قریب قصبہ جِیلان میں ہوئی۔(بہجۃ الاسرار، ص۱۸۱) *آپرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا نامِ نامی،اسمِ گرامی عبْدُ القادر اور کُنْیَت ابُو محمدہے۔*مُحِیُّ الدِّین،مَحْبُوبِ سُبْحانی،غَوْثِ اعظم اور غَوثُ الثَقَلَیْن وغیرہ اَلْقَابات ہیں۔*آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ اہلِ بیت یعنی سادات گھرانےمیں پیدا ہوئے۔ *آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کا خاندان زُہد وتَقْویٰ کی وجہ سے بہت مشہور (Famous)تھا۔*آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ