Book Name:Wah Kya Baat Ghous e Azam Ki
ہفتہ وار رِسالہ پڑھ یا سُن لیا ؟ (64) اِس ہفتے کم از کم ایک بارعَلاقائی دورہ کیا ؟(65) اِس ہفتے کم از کم ایک اِسلامی بھائی کو(جو پہلے مَدَنی ماحول میں تھے،یا پہلے اِجتِماع میں آتے تھے مگر اب نہیں آتے)تلاش کر کے اُن کومَدَنی ماحول سے وابستہ کرنے کی کوشش کی؟(66) ہفتہ وار مَدَنی حلقے میں شرکت کی؟
ماہانہ 3نیک اعمال
(67) پچھلے اِسلامی مہینے کا نیک اعمال کا رِسالہ فِل یعنی پُرکر کے اپنےنگران و ذِمّہ دارکو جمع کروادیا؟(68)اِس ماہ آپ نے کم ازکم تین دن کے قافلے میں سفر کیا؟(69) اِس ماہ کسی سُنّی عالِم (یا اِمام مسجد، مؤذِّن ، خادم)کی کچھ نہ کچھ مالی خدمت کی ؟
سالانہ1نیک عمل
(70) اِس سال ٹائم ٹیبل کے مطابق ایک مہینے کےقافلے میں سفر فرمایا؟
زندگی بھر کے2نیک اعمال
(71)زِندگی بھر کے نصاب کا مُطالعہ فرمالیا؟(72)زندگی میں یک مُشت(یعنی ایک ساتھ) 12ماہ اورمختلف کورسز(12مَدَنی کام کورس، 7دِن کااِصلاحِ اَعمال کورس،7دِن کافیضانِ نَمازکورس)کی سعادت حاصل کرلی؟
یااللہ پاک!جو کوئی سچے دل سے نیک اعمالپر عمل کرے،روزانہ جائزہ لے کر رسالہ پُر کرے اور ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے ذمہ دار کو جمع کروا دیا کرے،اُس کو اِس سے پہلے موت نہ دینا جب تک یہ کلمہ نہ پڑھ لے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد