Book Name:Wah Kya Baat Ghous e Azam Ki
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*جب بھی چاند پر نظر پڑے اس وقت پڑھنے کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”جب بھی چاند پر نظر پڑے اس وقت پڑھنے کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے:
اَعُوْذُ بِاللہِ مِنْ شَرِّ ھٰذَا الْغَاسِقِ
تَرْجَمَہ: میں اللہ کی پناہ چاہتا ہوں اس تاریک ہوجانے والے کی برائی سے (خزینہ رحمت،ص67)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال (
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)
آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“کرلیجئے۔
(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔
(2)جن نیک اعمال پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔
(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اورآئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔
(4)گناہوں سے بچانے والے کسی نیک عمل پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو تَوبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کروں گا ۔
(5)بلاضرورت اپنی نیکیوں (مثلاًفُلاں فُلاں یا اِتنے اتنے نیک اعمال پر عمل ہے ) کااظہار نہیں کروں گا۔
(6)جن نیک اعمالپر بعد میں عمل ہو سکتا ہے(مثلاًآج313 بار درود شریف نہیں پڑھے)تو بعد میں یا کل عمل کرلوں گا۔