Book Name:Bani Israel Ki Gaye
دیا تھا کہ بیٹا! سودا پکّا کرنے سے پہلے مجھ سے پُوچھ لینا۔ اب اسے بازار میں ڈبل قیمت کی آفر کی گئی کہ 3 سکوں کی جگہ 6 سکے لے لَو مگر ماں سے پوچھے بغیر گائے بیچ دو...!! اس فرمانبردار نوجوان نے دُنیا کی دولت کو لات ماری اور ماں کے حکم پر عَمَل کیا، اس فرمانبرداری کا اُسے صِلہ کیا مِلا...؟ وہی گائے جس کی قیمت صِرْف 3 سِکّے تھی، اتنی مہنگی بِکی کہ اس گائے کی کھال میں سونا بَھر کر اُسے دِیا گیا۔ شاید یہ دُنیا کی سب سے قیمتی ترین گائے تھی اور اس کی اتنی قیمت کیوں لگی...؟ ماں کا حکم ماننے کی بَرَکت سے۔ پتا چلا؛ ماں باپ کا حکم ماننے میں دُنیا کا بھی بھلا ہے، آخرت کا بھی بھلا ہے۔
والدین کا فرمانبردار جنّت کا حقدار
یاد رکھئے! والدین کی نافرمانی یعنی اِن کا جائِز حکم نہ ماننا کبیرہ گُنَاہ ہے۔ رحمتِ دوجہان، مکی مَدَنی سُلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا فرمان ہے: جس نے اس حال میں صُبح کی کہ اپنے ماں باپ کا فرمانبردار ہے ، اُس کے لئے صُبح ہی کو جنّت کے 2دروازے کُھل جاتے ہیں اور ماں باپ میں سے ایک ہی ہو تو ایک دروازہ کُھلتا ہے ۔ اورجس نے اِس حال میں شام کی کہ ماں باپ کے بارے میں اللہ پاک کی نافرمانی کرتاہے اس کے لئے صُبح ہی کو جہنَّم کے 2دروازے کُھل جاتے ہیں اور (ماں باپ میں سے) ایک ہوتو ایک دروازہ کھلتاہے۔ ایک شخص نے عرض کی: اگرچِہ ماں باپ اُس پر ظلم کریں ۔ فرمایا: اگر چِہ ظلم کریں ، اگرچِہ ظلم کریں ،اگرچِہ ظلم کریں۔([1])
دل دُکھانا چھوڑدیں ماں باپ کا ورنہ اس میں ہے خسارہ آپ کا