Book Name:Bani Israel Ki Gaye
امام کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہوتا ہے، اگر اُس سے بُھول کر واجِب چُھوٹ جائے تو اُس پر سجدۂ سہو واجِب نہیں ہوتا۔ جماعت میں سجدۂ سہو تبھی واجِب ہو گا، جب امام سے واجِب چُھوٹے گا۔([1]) اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور اُن پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
یَاجَامِعُ، یَا مُعِیْدُ(اے جمع کرنے والے!، اے دوبارہ پیدا کرنے والے!)
بچّہ یا بڑا گُم ہو جائے تو سارے گھر والے بے شمار بار یَا جَامِعُ، یَا مُعِیْدُ کا وِرْد کریں۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اللہ پاک نے چاہا تو مل جائے گا۔([2]) اللہ پاک ہمیں عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔