Book Name:Bani Israel Ki Gaye
ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایپلی کیشن کا تعارف
اے عاشقانِ رسول !دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ماہنامہ فیضانِ مدینہ (Mahanama Faizan e Madina) ایپلی کیشن لانچ کی گئی ہے *اس ایپلی کیشن میں سابقہ تمام ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سوفٹ فائلز PDF کی صورت میں اور تمام ماہناموں کے آرٹیکلز ٹیکسٹ کی صورت میں موجود ہیں، جن کو کاپی کرکے شیئر بھی کیا جا سکتا ہے *کسی خاص موضوع یا عنوان پر سرچ کرنا ہوتو سرچ آپشن(Search option) کے ذریعے تمام ماہناموں میں مطلوبہ مواد تلاش کیا جا سکتا ہے *مضامین موضوعات کے اعتبار سے ترتیب دئیے گئے ہیں۔ اپنے اسمارٹ فون میں یہ اپیلی کیشن ڈاؤن لوڈ(Download) کر لیجئے! خود بھی فائدہ اٹھائیے اور دوسروں کو ترغیب بھی دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ یا عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: مقتدی سے بُھول کر واجِب چُھوٹ جائے تو سجدہ سہو واجِب نہیں ہوتا۔
وضاحت: مثلاً ہم امام صاحِب کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہیں، پہلے تَشَہُّد میں بیٹھے تھے، ہم نے اَلتَّحِیَّات شریف عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ تک پڑھ لی، امام صاحِب ابھی پڑھ رہے ہیں، بعض دفعہ اِس موقع پر مُقْتَدِی بُھولے سے درودِ پاک پڑھ لیتا ہے۔ اب لوگ کشمکش میں ہوتے ہیں کہ کیا مجھ پر سجدۂ سہو واجِب ہو گیا؟ یا نہیں؟ جواب سُن لیجئے! جو آدمی