Bani Israel Ki Gaye

Book Name:Bani Israel Ki Gaye

ماں باپ کی نافرمانی مت کرو!

*حدیث شریف میں ہے: ماں باپ کی نافرمانی مت کرو! اگر وہ حکم دیں کہ اپنا سارا مال ہمارے حوالے کر دو! تو یہ بھی کر گزرو...!!([1])*ایک حدیثِ پاک میں فرمایا: تم اپنے ماں باپ کے ساتھ نیکی کرو! تمہای اَوْلاد تم سے نیکی کرے گی ۔([2])

پیارے اسلامی بھائیو! کچھ لوگ  ماں باپ کے حکم کو اہمیت نہیں دیتے، جب پڑھ لکھ جاتے ہیں تو ذہن بنتا ہے کہ ہم زیادہ پڑھے لکھے ہیں، ماں باپ کو کیا خبر، زمانہ بدل گیا ہے، طور طریقے بدل گئے ہیں، ماں باپ تو پُرانی باتیں کرتے ہیں، اللہ کی پناہ! ایسا ہر گز مت سوچئے! ماں باپ وہ ہیں جنہوں نے ہمیں اُنگلی پکڑ کر چلنا سکھایا ہے، کیا آج ہم اُن سے زیادہ سمجھ دار ہو گئے، نہیں...!! ہر گز نہیں۔ ماں باپ جائِز حکم دے رہے ہیں تو لازمی مان لیجئے!

والدین کی رضا میں اللہ پاک کی رضا ہے

بنی اسرائیل کا ایک شخص تھا، اللہ پاک نے اُسے بہت اچھی آواز عطا فرمائی تھی، وہ جب تورات شریف کی تِلاوت کرتا تو لوگ جُھوم جاتے تھے مگر اس میں ایک عیب تھا، وہ شراب پیتا تھا۔ ماں سمجھایا کرتی تھی کہ بیٹا! شراب پینا گُنَاہ  ہے، نہ پیا کر...!! مگر وہ اللہ پاک کا تو نافرمان تھا ہی، ماں کی بھی نافرمانی کرتا تھا۔ ایک مرتبہ  محفلِ پاک سجائی گئی، لوگ دُور دُور سے اس کی تِلاوت سُننے آئے، اُس نے خوبصُورت انداز میں تورات شریف کی تِلاوت کی، لوگوں کو سرور آیا، یہاں سے فارِغ ہو کر گھر گیا اور شراب پینے بیٹھ گیا، ماں سمجھانے کے لئے آئی، کہا: بیٹا! یہ مت پِی، گناہ ہوتا ہے۔ اب یہ شراب کے نشے میں تھا، اس نے


 

 



[1]...مصنف عبدالرزاق، كتاب الصدقۃ، باب ما ینال الرجل...الخ، جلد:9، صفحہ:62، حدیث:16937 خلاصۃً۔

[2]...معجم اوسط، من اسمہ احمد، جلد:1، صفحہ:285، حدیث:1002۔