Bani Israel Ki Gaye

Book Name:Bani Israel Ki Gaye

روزے فرض کر دئیے جاتے تو آسان رہتا۔ اَلْاَمَانُ وَالْحَفِیْظ...!! یہ سخت جَسارَت ہے۔ ایسی باتوں پر بعض دفعہ کُفر کا حکم بھی لگتا ہے۔ لہٰذا اِن باتوں میں پڑنے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ بس جو حکم مِلا، وہ کریں۔ ایسے فضول اور بےجا سُوالات ہر گز نہ کریں۔

شریعت پر بحث نہ کرو...!!

ایک سبق آموز اور بہت اہم حدیثِ پاک سنیئے! پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اِنَّ اللهَ فَرَضَ فَرَائِضَ فَلَا تُضَيِّعُوْهَا بیشک اللہ پاک نے فرائض فرض فرمائے ہیں، اُنہیں ضائع مت کرو! وَحَرَّمَ حُرُمَاتٍ ‌فَلَا ‌تَنْتَهِكُوهَا کچھ چیزوں کو حرام کیا ہے، اُن میں مت پڑو...!!‌وَحَدَّ ‌حُدُوْدًا فَلَا تَعْتَدُوْهَا اللہ پاک نے حَدِّیں مقرر فرمائی ہیں، تم ان سے آگے مت بڑھو! وَسَكَتَ عَنْ اَشْيَاءَ مِنْ غَيْرِ نِسْيَانٍ یعنی اللہ پاک (بھولنے سے پاک ہے، وہ) بُھولا نہیں، محض بعض باتوں سے سکوت فرمایا ہے، فَلَا تَبْحَثُوْا عَنْہَا پس ایسی باتوں سے متعلق بحث مَت کرو...!!([1])

اللہ پاک ہمیں شریعت کے اَحْکام مِنْ و عَن (جیسے کہا جائے ویسے As it is ) ماننے اور اُن پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

(2):اپنا مال و مَنَال اللہ پاک کے سپرد کیجئے!

پیارے اسلامی بھائیو! اس ایمان افروز قرآنی واقعہ سے دوسرا سبق یہ مِلا کہ ہمیں اپنا مال و مَنال، اپنا سب کچھ اللہ پاک کے حوالے کرنا چاہئے۔ دیکھئے! بنی اسرائیل کے نیک شخص


 

 



[1]...سنن دار قطنی،کتاب الرضاع، جلد:2، جز:4، صفحہ:91، حدیث:4350۔