Qayamat Ke Din Ke Gawah

Book Name:Qayamat Ke Din Ke Gawah

پیارے اسلامی بھائیو!آیئےحسن سلوک کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے: (1) فرمایا: ہر حسن ِ سلوک صدقہ ہے غنی کے ساتھ ہو یا فقیر کے ساتھ۔(مجمع الزوائد ، کتاب الزکوٰۃ، باب کل معروف صدقۃ ، ۳/۳۳۱، حدیث: ۴۷۵۴)(2)فرمایا:جو اللہ اور قیامت پر ایمان رکھتا ہے اُسے چاہئے کہ صِلَہ ٔرِحمی کرے۔ (بخاری ، ۴/۱۳۶،حدیث: ۶۱۳۸)*قرآن و احادیث میں مطلقاً رشتہ داروں اور ذوِی القُربیٰ(یعنی قرابت والوں)کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا حکم ہے۔ (ردالمحتار، ۹/۶۷۸ ماخوذاً) *حسن سلوک کرنے میں والدین کا مرتبہ سب سے بڑھ کر ہے۔ (ردالمحتار ،۹ /۶۷۸ ملخصاً) *حسن سلوک کی مختلف صورَتیں ہیں، ہَدِیّہ و تحفہ دینا اور اگر ان کو کسی کام میں مدد در کار ہوتو اِس کا م میں ان کی مدد کرنا،انہیں سلام کرنا،ان کی ملاقات کو جانا،ان کے پاس اُٹھنا بیٹھنا،ان سے بات چیت کرنا،ان کے ساتھ لُطف و مہربانی سے پیش آنا۔(دُرَر،۱/۳۲۳ملخصاً)

( اعلان )

حسنِ سلوک کے بارے میں  بقیہ مدنی پھول  تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                      صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع

 میں پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں