Book Name:Qayamat Ke Din Ke Gawah
ہوں گی۔(کنز العمال ،کتاب الاذکار، الباب السادس فی الصلاۃ علیہ وعلی آلہ، ۱ /۲۵۵،الجزء الاول ،حدیث: ۲۲۲۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
سب سے آخری جنّتی
صحابئ رسول حضرت ابو اُمَامہ باہلی رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، غیب جاننے والے آخری نبی، رسولِ ہاشمی، مکی مدنی، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: وہ شخص جو سب سے آخر میں جنّت میں جائے گا، وہ پُل صراط پر پیٹ کے بَل گِھسَٹ رہا ہو گا، جیسے والِد اپنے بیٹے کو مارے تو بیٹا چھٹکارا پا کر بھاگنے کی کوشش کرتا، اُس شخص کی بھی ایسی ہی حالت ہو گی، اُس کے اعمال اس لائق نہ ہوں گے کہ وہ اسے پُل صراط پار کروا دیں۔
وہ گنہگار جہنّم کی پُشت پر رکھے ، اندھیرے میں ڈُوبے ہوئے، تلوار سے تیز اور بال سے