Qayamat Ke Din Ke Gawah

Book Name:Qayamat Ke Din Ke Gawah

میں گواہی دے گی۔([1])   

(2-3):روزِ قیامت کے دو گواہ:دِن اور رات

پیارے اسلامی بھائیو! یہ دِن اور رات بھی روزِ قیامت ہم پر گواہ ہوں گے، ہم نے دِن کی روشنی میں جو کام کئے ہوں گے یا رات کی تاریکی میں کئے ہوں گے یہ سب بتائیں گے، چنانچہ حدیثِ پاک میں ہے، رسولوں کے سالار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: ہر دِن جب آتا ہے تو یہ اعلان کرتا ہے: اے اِبْنِ آدم! میں تیرے ہاں نئی مخلوق ہوں، آج تُو مجھ میں جو عمل کرے گا میں کل قیامت کے دِن اس کی گواہی دُوں گا، تُو مجھ میں نیکی کر تاکہ میں تیری نیکی کی گواہی دُوں، میرے چلے جانے کے بعد تُو کبھی مجھے نہ دیکھ سکے گا۔ رسول ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے مزید فرمایا: رات جب آتی ہے، وہ بھی یونہی اعلان کرتی ہے۔([2])

(4): کِراماً کاتبین

روزِ قیامت ہم پر چوتھا گواہ ہمارے اَعْمَال لکھنے والے فرشتے کِراماً کاتبین ہوں گے۔ اللہ پاک فرماتا ہے:  

وَ اِنَّ عَلَیْكُمْ لَحٰفِظِیْنَۙ(۱۰) كِرَامًا كَاتِبِیْنَۙ(۱۱) یَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ(۱۲)(پارہ:30،سورۂ انفطار:10تا12)

ترجَمہ کنزُ العرفان:اور بیشک تم پر ضرور کچھ نگہبان مقرر ہیں مُعَزّز لکھنے والےوہ جانتے ہیں جو کچھ تم کرتے ہو۔


 

 



[1]...معجمِ كبير،جلد:3،صفحہ:200،حدیث:4462۔

[2]...حلیۃ الاولیا، جلد:2، صفحہ:344، رقم:2501۔