Book Name:Qayamat Ke Din Ke Gawah
اپنے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی شفاعت سے بِلاحساب ہی جنّت میں داخلہ نصیب فرما دے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
نیک عمل نمبر 9 اور10 کی ترغیب:
پیارے اسلامی بھائیو! جیساکہ ابھی ہم نے سنا کہ بروزِ قیامت ہمارے اپنے اعضا ہمارے خلاف گواہی دیں گےتو اپنے اعضا کو قیامت کے دن اپنے حق میں گواہ بنانے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے، ” نیک اعمال“ پر عمل اور مدنی قافلوں میں سفر کیجئے ۔ شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ ”72 نیک اعمال“میں سے نیک عمل نمبر 9 اور 10 یہ ہیں کہ ”کیاآج آپ نے آنکھوں کو گناہوں (یعنی بد نگاہی، فلمیں، ڈرامے، موبائل پر گندی تصاویر اور دیڈیوز،نامحرم عورتوں اور کزنز وغیرہ کو دیکھنے)سے بچایا؟ “اور ”کیا آج آپ نے کانوں کو گناہوں یعنی غیبت، گانے باجوں، بری اور گندی باتوں، موبائل کی میوزیکل ٹیون، کالر ٹیون وغیرہ وغیرہ سننے سے بچایا؟“ یہ ایسے نیک اعمال ہیں کہ اگر ہم ان پر عمل کرنے والے بن گئے تو ہم اپنے اعضا کوبہت سے گناہوں سے بچانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ اللہ پاک ہمیں انیک اعمال پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حسنِ سلوک کے بارے میں مدنی پھول