Qayamat Ke Din Ke Gawah

Book Name:Qayamat Ke Din Ke Gawah

کے لئے کافِی ہے، پھر اس کے ساتھ ساتھ اور بھی گواہ ہیں، جو ہمارے اَعْمَال کی سخت نگرانی کر رہے ہیں، عُلَما ئے کرام فرماتے ہیں: روزِ قیامت لوگوں پر 6 گواہ ہوں گے:

(1):پہلا گواہ: زمین

یہ زمین جس پر ہم زندگی گزارتے ہیں، ہم زمین سے کسی قسم کی جھجک یا شرم محسوس نہیں کرتے، اس پر ہر جائِز و ناجائِز کام کر گزرتے ہیں، آج یہ زمین ہماری کسی حرکت پر اپنے رَدِّ عَمَل کا اِظْہار نہیں کرتی لیکن کل قیامت کے دِن یہ زمین بھی ہمارے بارے میں گواہی دے گی، اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

یَوْمَىٕذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَاۙ(۴) (پارہ:30،سورۂ زِلْزَال: 4)

ترجَمہ کنزُ العرفان: اس دن وہ اپنی خبریں بتائے گی۔

حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: اللہ پاک کے آخری رسول، رسولِ مقبول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے یہ آیت تلاوت فرمائی:

یَوْمَىٕذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَاۙ(۴) (پارہ:30،سورۂ زِلْزَال: 4)

ترجَمہ کنزُ العرفان: اس دن وہ اپنی خبریں بتائے گی۔

پھر فرمایا: تم جانتے ہو کہ اس(زمین) کی خبریں  کیا ہیں ؟صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عَرْض کی: اللہ پاک اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم زیادہ جانتے ہیں۔ پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: زمین کی خبریں  یہ ہیں  کہ زمین ہر مرد و عورت پرا س کے ان اعمال کی گواہی دے گی جو انہوں  نے اس کی پیٹھ پر کئے،وہ کہے گی :اِس نے فلاں