Book Name:Qayamat Ke Din Ke Gawah
فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَیْرًا یَّرَهٗؕ(۷) وَ مَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا یَّرَهٗ۠(۸) (پارہ:30،سورۂ زلزال:7-8)
ترجَمہ کنزُ العرفان: تو جو ایک ذرّہ بھر بَھلائی کرے وہ اُسے دیکھے گااور جو ایک ذرّہ بھر بُرائی کرے وہ اُسے دیکھے گا۔
حضرت لقمان حکیم رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ جو اللہ پاک کے نیک بندے ہیں، اللہ پاک نے آپ کو حکمت و دانائی عطا فرمائی تھی، آپ نے اپنے بیٹے کو نصیحت فرمائی، جس کا ذِکْر قرآنِ کریم میں بھی ہے، آپ نے فرمایا:
یٰبُنَیَّ اِنَّهَاۤ اِنْ تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُنْ فِیْ صَخْرَةٍ اَوْ فِی السَّمٰوٰتِ اَوْ فِی الْاَرْضِ یَاْتِ بِهَا اللّٰهُؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَطِیْفٌ خَبِیْرٌ(۱۶) (پارہ:21،سورۂ لقمان:16)
ترجَمہ کنزُ العرفان:اے میرے بیٹے برائی اگر رائی کے دانے کے برابر ہو پھر وہ پتھر کی چٹان میں ہو یا آسمانوں میں یا زمین میں، اللہ اُسے لے آئے گا بیشک اللہ ہر باریکی کا جاننے والا خبردار ہے۔
معلوم ہوا؛ بُرائی چاہے کتنی ہی چھوٹی ہو اور کتنی ہی چُھپا کر کی جائے، روزِ قیامت اللہ پاک اُس بُرائی کو سامنے لے آئے گا، بیشک اللہ پاک ہر چھوٹی سے چھوٹی، باریک سے باریک بات کو جاننے والا، خبردار ہے۔
اے عاشقانِ رسول! ہمیشہ یاد رکھئے! اللہ پاک نے ہمیں پیدا کر کے بالکل بےلگام نہیں چھوڑ دیا، اس دُنیا میں ہماری سخت نگرانی کی جا رہی ہے،اَوَّل تو یہی کیا کم ہے کہ اللہ پاک دیکھ رہا ہے، جو شرم و حیا والے ہیں، اُن کے لئے تو اللہ پاک کا دیکھنا ہی گُنَاہ چھوڑنے