Book Name:Imam e Azam Ki Mubarak Aadatein
شَخْص وہ ہوگا جس نے تم میں سے مجھ پر دُنیا میں بکثرت دُرُود شریف پڑھے ہوں گے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([2]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
حنفیوں کے لئے عظیم الشان بشارت
کروڑوں حنفیوں کے امام، اِمامِ اعظم ابوحنیفہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اپنی زندگی مبارک میں 55 حج کئے، جب آپ نے آخری مرتبہ حج کی سعادت حاصِل کی تو آپ کی خواہش پر خُدّامِ کعبہ نے کعبہ شریف کا دروازہ کھول دیا، آپ عاجِزی کا پیکر بنے اندر داخِل ہوئے اور کعبہ شریف کے 2 ستونوں کے درمیان کھڑے ہو کر 2 رکعت میں پُورا قرآنِ پاک ختم کیا۔ نماز اور تِلاوت سے فارغ ہونے کے بعد آپ دیر تک رَو رَو کر اللہ پاک کی بارگاہ میں دُعائیں کرتے رہے، آپ